ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہاراشٹر: چندر پور میں شدید سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

مہاراشٹر: چندر پور میں شدید سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

Mon, 10 Dec 2018 03:03:42    S.O. News Service

نئی دہلی:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں شدید سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ایک ٹرک اور وین کے تصادم میں ہفتہ کو سات خواتین اور دو بچوں سمیت 11 افراد کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب 14 لوگوں کو لے کر جا رہی وین رات قریب 9:30 بجے کورپنا۔وانی روڈ سے گزر رہی تھی۔ موقع پر موجود رہے ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس حادثے میں سات خواتین، وین ڈرائیور، تین سال کا ایک بچہ اور ایک اور نابالغ ہلاک ہوئے ہیں ۔حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ ہفتہ کو پونچھ اور سوائی مادھوپر میں بھی سڑک حادثہ ہوا تھا ۔جموں کشمیر کے پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل میں بس گہری کھائی میں گر گئی، جس میں کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ بس لوران سے پونچھ کی طرف جا رہی تھی۔ اسی دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور بس بے قابو ہوکر منڈی کے پلیرا میں ایک گہری کھائی میں جا گری۔پونچھ کے ضلع مجسٹریٹ راہل یادو نے حادثہ میں 13 افراد کے ہلاک ہونے اور 34 لوگوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وہیں سوائی مادھوپور میں بھی ایک سڑکیں بس پلٹ گئی جس 17 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ 


Share: